
فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی جانب سے آج چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی ۔لاشوں کی حوالگی کی تقریب غزہ کے علاقے خان یونس میں ہورہی ہے ۔
تقریب میں حماس کا عسکری ونگ القسام بریگیڈ تین اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کرے گا ۔ یہ تینوں لاشیں بیباس فیملی کے افراد پر مشتمل ہیں۔ اسلامی جہاد گروپ بھی ایک اسرائیلی قیدی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کرے گی ۔حماس کے ترجمان کے مطابق چھ اسرائیلی یرغمالیوں کو ہفتے کے روز رہا کیا جائے گا۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔
اس پوسٹ کو شیئر کریں
DATE . Feb/21/2025