
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے اچھا ہدف دیا تھا، آخری اوورز میں بولنگ بھی اچھی نہیں رہی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کیویز کے خلاف میچ میں ناکامی کے بعد نیوز کانفرنس میں محمد رضوان نے کہا کہ ینگ اور لیتھم کی شراکت بہت اہم رہی۔وہ بہت ہوشیاری سے کھیلے۔ آخری اوورز میں ہماری بولنگ بھی اچھی نہیں رہی ۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ ختم ہوگیا ،اگلا میچ ہمارے لیے ایک اور اہم مقابلہ ہے۔
کٹ ٹو کٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سلمان آغا نے کہا کہ اس وکٹ پر 300کا ہدف عبور کیا جاسکتا تھا، ہمیں بیٹنگ میں اچھا آغاز نہ مل سکا، 320 رنز کرنا ہوتے ہیں تو پاور پلے میں اچھا کھیلنا پڑتا ہے۔سلمان آغا کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے تیس چالیس رنز کو بڑے اسکور میں تبدیل کرنا ہوگا، اگر ہمیں دنیا کی بہتر ٹیم بننا ہے تو کارکردگی میں تسلسل لانا ہوگا۔
اس پوسٹ کو شیئر کریں
DATE . Feb/21/2025


