
بھارت کے خلاف میچ کے لئے عوام کے ساتھ ساتھ قومی رہنما بھی اپنی ٹیم کے لئے دعاگو ہیں۔
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پیغام دیاکہ آج کے اہم میچ میں چیمپئنز ٹرافی 2017کے فائنل والی پرفارمنس دہرانا ہو گی۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے میچ میں فتح پر قومی ٹیم کے لئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی قومی ٹیم کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اس پوسٹ کو شیئر کریں
DATE . Feb/24/2025