
جرمنی میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں انتہائی قدامت پسند جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین نے میدان مارلیا۔پارٹی رہنما فریڈرِ ک میریز نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ایگزٹ پولز کے مطابق حزب اختلاف کی انتہائی قدامت پسند جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کو 28.7فیصد جبکہ دائیں بازو کی الٹرنیٹو فار جرمنی19.8فیصدووٹ ملے۔ چانسلر اولاف شولز کی سوشل ڈیموکریٹس پارٹی نے 16.4فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں اور اپنی ناکامی کو تسلیم کر لیا ۔ گزشتہ سال 16 دسمبر کو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما اور جرمن چانسلر اولاف شولس وفاقی پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے، جس کے بعد قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس پوسٹ کو شیئر کریں
DATE . Feb/26/2025


