افغانستان اور انگلینڈکل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہوں گے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔
دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک ایک، ایک میچ کھیل چکی ہیں، انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ افغانستان کو جنوبی افریقہ نے 107رنز سے ہرایا۔ انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں ایک روزہ میچز میں اب تک تین مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں، انگلش ٹیم دو جبکہ افغانستان کی ٹیم ایک مرتبہ جیتنے میں کامیاب رہی۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچز پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

DATE . Feb/26/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top