
جیفریز انویسٹرز کے وفد نے عالیہ مبیر کی قیادت میں اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔
محمد اورنگزیب نے پاکستان کے معاشی استحکام کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے حکومت کی ٹیکس اور توانائی کے شعبے سے متعلق ساختی اصلاحات کے عزم کو اجاگر کیا۔زرعی انکم ٹیکس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ چاروں صوبے اس بل کی منظوری دے چکے ہیں جو یکم جولائی 2025ء سے نافذ العمل ہو گا۔وزیر خزانہ نے تمام شعبوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے اقتصادی ماڈل ڈھانچہ جاتی منتقلی میں اپنا کردار ادا کریں۔وفد نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کو سراہتے ہوئے کیپٹل مارکیٹس، انفراسٹرکچر اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی ظاہر کی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد سے بھی ملاقات کی۔وفد نے پاکستان کی میوچل فنڈ انڈسٹری کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور اس کے بچت، سرمایہ کاری اور کیپٹل مارکیٹ کی ترقی میں کردار کو اجاگر کیا۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے ایس ای سی پی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ مجوزہ اصلاحات کا جائزہ لیں اور مالیاتی نظام کو مزید مستحکم اور جامع بنانے کے لئے ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔
DATE . Feb/28/2025