سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں خفیہ اطلاعات پر162کارروائیاں

محکمہ انسداددہشت گردی پنجاب کی صوبے کودہشت گردوں اورجرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 162 کارروائیاں کی گئیں،اس دوران 20دہشتگردوں کو گرفتارکیاگیا۔یہ کارروائیاں لاہور ،فیصل آباد ،خانیوال ،بہاول نگر ،راولپنڈی ،چنیوٹ،میانوالی ساہیوال ،شیخوپورہ ،سیالکوٹ،بہاولپور ،حافظ آباد میں کی گئیں۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کے 2 جبکہ راولپنڈی سے خطرناک دہشتگرد منموہن سنگھ کوگرفتار کیا گیا جس کا تعلق رحیم یار خان سے ہے ،ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد،آئی ای ڈی بم ،ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے

DATE . Mar/1/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top