
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو نے کے بعد ’’جوز بٹلر‘‘ انگلش ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہو گئے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف میچ بٹلر کا بحیثیت کپتان آخری میچ ہو گا۔ جوز بٹلر نے کہا کہ کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ اُن کے اور ٹیم کے لئے اچھا فیصلہ ثابت ہوگا۔ چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی دونوں میچز میں انگلینڈ کو آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اُن کے بعد نائب کپتان ہیری بروک کا ٹیم کپتان بننے کے امکانات ہیں۔
جوز بٹلر کی کپتانی میں انگلینڈ نے 44 ون ڈے میچز کھیلے جن میں سے 18میچز جیتے جبکہ 25 میچز میں انگلش ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
DATE . Mar/2/2025


