
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ”چیف منسٹر پلانٹ فارپاکستان” انیشیٹوکے تحت صوبے میں48 ہزار368ایکڑ رقبہ پر شجر کاری کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ کے مشن کے تحت 4 کروڑ 20 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقر ر کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2024-25 میں8 ہزار496 ایکڑ رقبہ پر70 لاکھ پودےلگا ئے جائیں گے۔۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ شجر کاری مہم موسم بہار 2025 کےدوران 6ہزار 637ایکڑپر تقریباً 60 لاکھ پودےلگائے جائیں گے۔”چیف منسٹر پلانٹ فارپاکستان” انیشیٹو پر 8ہزار ملین روپے کی لاگت آئے گی۔
DATE . Mar/4/2025


