
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے کا آخری میچ آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔
مقابلہ دن 2 بجے شروع ہوگا اور پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھایا جائے گا۔دونوں ٹیمیں چار چار پوائنٹس کیساتھ پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکی ہیں تاہم بہتر نیٹ رن ریٹ کے باعث نیوزی لینڈ کو پہلی اور بھارت کو دوسری پوزیشن حاصل ہے۔دونوں ٹیموں کےد رمیان اب تک 118 ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں بھارت نے 60 اور نیوزی لینڈ نے 50 میچز میں کامیابی سمیٹی۔ ایک مقابلہ برابر جبکہ 7 مقابلے بے نتیجہ رہے۔نیوزی لینڈ ایک مرتبہ اور بھارت دو مرتبہ چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرچکا ہے۔
DATE . Mar/4/2025