
نیوزی لینڈ کے خلاف کرکٹ سیریز کےلئے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جا رہا ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم خاطر خواہ کارکردگی تو نہ دکھا سکی، تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز ہے۔ دورے کےلئے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈز کا اعلان آج کیا جائےگا۔قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹیم کا اعلان کریں گے۔ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم نے 5 ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلنے ہیں، سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی۔
DATE . Mar/4/2025