
وزیراعلیٰ پنجاب نے170سیاحتی مقامات اور ٹریلز کی تعمیر ومرمت اور بحالی کی اصولی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدار ت اجلاس میں سیاحت کے فروغ سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔وزیراعلیٰ نے پنجاب کی پہلی ٹورازم اینڈ ہیرٹیج اتھارٹی کی منظوری دی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب کی پہلی مکمل ٹورازم میگنی فیسینٹ ایپ تیار بھی ہے جس کا جلد آغاز ہوگا۔یپ کے ذریعے ٹریول وزٹ اور ہوٹل بکنگ بھی کی جا سکے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عالمی سیاحت کے فروغ کی بنیاد رکھ رہے ہیں اور تمام مقامات کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائےگا ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ٹیکسلا کو مکمل ٹورسٹ سائٹ بنایا جائے گا اور وہاں 5سٹار ہوٹل بھی قائم ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کو سیاحتی مرکز بنائیں گے ۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں قائم کی جانے والی ٹورازم ٹریل میں ڈسٹرکٹ مال روڈ ،وال سٹی آف لاہور ،سکھ سائٹس ،جی ٹی روڈ کی مغل یاد گاریں شامل ہوں گی ۔سالٹ رینج ،بھاٹی گیٹ ،ٹیکسالی گیٹ ،گوجرانوالہ ،ایمن آبادسکھ ٹورازم ٹریل بھی قائم کی جائے گی ۔گندھارا تہذیب سے متعلق گندھارا ٹریل میں ٹیکسلا میوزیم ،دھرماراچیکا ،جولیاں ،سرکیپ اور گری قلعہ شامل ہیں ۔اُچ شریف میں زائرین کی سہولت کیلئے خصوصی ٹریل ڈویلپ کی جائے گی ۔
DATE . Mar/4/2025