شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے، وزیرمواصلات عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت این ایچ اے کا جائزہ اجلاس ہوا، وفاقی وزیر نے موٹرویز پر حادثات کا باعث بننے والے عوامل کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر 30 کلومیٹر کے بعد ایمرجنسی سروسز کے سینٹرز ہونے چاہئیں۔
انہوں نے موٹرویز پر ریسکیو سروسز اور 1122سٹیشن بنانے سمیت دیگر ایمرجنسی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ موٹروے اورشاہراہوں پر ہیلی کاپٹر اور ائر ایمبولینس کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں، نئے ٹول پلازوں پر “اے آئی” کے ذریعے جدید مانیڑننگ کو یقینی بنایا جائے، موٹر ویز پر وزن کرنے کے سٹیشن ختم کر کے لنک روڈز پر منتقل کئے جائیں۔
اس موقع پر وزیر مواصلات کوایم 2 پر حالیہ بس حادثے کی رپورٹ پیش کی گئی ۔اجلاس میں حادثات کی روک تھام کیلئے انسپکشن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وفاقی وزیر کو موٹروے پر حفاظتی باڑ اور مختلف مقامات پر گڑھوں کی شکایات کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

DATE . Mar/4/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top