دہشتگردوں کے بیانیے کا مقابلہ کرنے کے لئے سرکاری نشریاتی اداروں کی پالیسی کی تعریف

اطلاعات ونشریات کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے ملک کے سرحدوں علاقوں اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے بیانیے کامقابلہ کرنے کے لئے سرکاری نشریاتی اداروں کی پالیسی پر اطمینان کااظہارکیاہے۔

کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی پولین بلوچ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

کمیٹی نے نوجوانوں اورعوام کی سہولت کے ذریعے ترقیاتی شعبے میں حکومتی کارکردگی کو اجاگر کرنے سمیت بلوچستان اورسرحدی علاقوں میں سرکاری ٹیلی ویژن اورریڈیو کی رسائی کو مزید بڑھانے کی ضرورت پرزوردیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان ٹیلی ویژن کو مزید متحرک اور خود کفیل بنانے کیلئے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات کواجاگرکیا۔

کمیٹی نے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کواپنی تمام عمارتوں کے کرایوں پرنظرثانی کرکے انہیں مارکیٹ کے موجودہ ریٹ کے مطابق کرنے کی ہدایت کی۔

کمیٹی کا کہنا تھا کہ سرکاری نشریاتی ادارے کو کام جاری رکھنے اوراپنے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ریڈیوپاکستان کی مالیاتی صورتحال کوبہتربنانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

DATE . Mar/5/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top