
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈکی جنوبی افریقہ کے خلاف50رنز سے کامیابی۔ کیویز نے 362رنز بناکر ایونٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل بنایا۔’’راچن ۔روندرا‘‘ اور’’ کین ولیمسن‘‘ کی سنچریاں۔ جنوبی افریقہ9وکٹوں پر312رنز بناسکا۔ ڈیوڈ ملر کی سنچری بھی ٹیم کے کام نہ آئی۔ چیمپئنز ٹرافی کے تمام مقابلے پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست۔
DATE . Mar/6/2025