
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرےسیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ میچ پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھایا جار رہا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کیویز کی جانب سے ول ینگ اور راچن رویندرا نے اننگز کا آغاز کیا۔تو ان کی پہلی وکٹ 48رنز پر گری۔ ول ینگ 21رنز بناکرنگیدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
آج کے میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں 9مارچ کو دبئی میں بھارت کے مدمقابل ہو گی۔ بھارت نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 4وکٹوں سےہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
DATE . Mar/6/2025