بھارت عالمی سطح پر منشیات کی سمگلنگ کا مرکز بن گیا

بھارت سے عالمی منشیات سمگلنگ کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں جس کے باعث لاکھوں زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔
اقوام متحدہ کی اینٹی ڈرگ ایجنسی کے مطابق بھارت غیر قانونی منشیات اور کیمیکل کی سمگلنگ کا بڑا مرکز بن گیا ہے جومیانمار سے وسطی امریکہ اور افریقہ تک فراہم کر رہا ہے، حال ہی میں امریکی محکمہ انصاف نے تصدیق کی ہے کہ دو بھارتی کیمیکل کمپنیاں امریکا اور میکسیکو میں انتہائی نشہ آور افیون فینی ٹنائل کے اجزاء درآمد کرنے میں ملوث ہیں۔
فینی ٹنائل ایک مصنوعی افیون ہے جو ہیروئن سے 50 گنا اور مورفین سے 100 گنا زیادہ طاقتور ہے،بھارت میں بننے والی یہ منشیات دیگر ممالک میں کروڑوں کا منافع کما کر ہزاروں زندگیاں برباد کر رہی ہیں۔
ان واقعات کے پیش نظربھارت اس وقت دنیا میں منشیات کی اسمگلنگ کے لحاظ سے سرفہرست ہے مگر مودی سرکار باخبر ہونے کے باوجود مجرمانہ خاموشی اختیار کر رہی ہے۔

DATE . Mar/7/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top