
سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں خلیج تعاون کونسل کی وزارتی کونسل کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے ۔ اجلاس کی سربراہی کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ ال یحییٰ کر رہے ہیں جو وزارتی کونسل کے موجودہ اجلاس کے سربراہ ہیں، اس موقع پر مصر، شام، مراکش اور اردن کے وزارتی اجلاس بھی ہوں گے۔
خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے کہا کہ اجلاس میں خطے کی تازہ صورتحال اور بین الاقوامی امور پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ،جی سی سی ممالک اور دنیا بھر کے ملکوں کے درمیان مذاکرات اور سٹریٹجک تعلقات سے متعلق موضوعات بھی زیر بحث آئیں گے-
DATE . Mar/7/2025