کیلیفورنیا:ٹینس،امریکہ میں اے ٹی پی ماسٹرز 1000 انڈین ویلز

امریکہ میں انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ خواتین سنگلز میں جاپان کی ناؤمی اوساکاکا سفر ابتدائی مرحلے میں ہی تمام۔کولمبیا کی کمیلا۔اوساریو نے سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔مردوں کے مقابلوں میں کیمرون نوری اور کولٹن اسمتھ اپنے میچز میں کامیاب رہے۔
کیلیفورنیا میں کھیلے جا رہے اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں کمیلا اوساریو نےچارمرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن ناؤمی اوساکا کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر ایونٹ سے رخصت کیا۔ اوساریو نے اوساکاکے خلاف چھ۔4 اور چھ۔4سے کامیابی سمیٹی۔
****
مینز سنگلز میں برطانیہ کے کیمرون نوری نے اٹلی کے لوکا نارڈی کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔نوری نے نارڈی کو چھ۔صفر اور چھ۔تین سے بآسانی زیر کیا۔

ایک اور میچ میں امریکہ کے کوالیفائر کولٹن۔اسمتھ نے اٹلی کے فلاویو۔کوبولی کو شکست دے کر اپنی 22ویں سالگرہ یادگار بنائی۔اسمتھ نے کوبولی کو تین۔چھ، چھ۔دو ارو چھ۔دو سے ہرا کر اے ٹی پی ٹور کے مین ڈرا میں پہلی کامیابی سمیٹی۔
امریکہ کے مارکوس گیرون ، روس کے رومن۔سفیولین اور نیدر لینڈز کے تلون گریکسپور بھی اپنے میچز میں فاتح رہے۔

DATE . Mar/7/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top