
مسقط- وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سرکاری دورے پر عمان پہنچ گئے
مسقط کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پاکستانی سفارتی عملے اور عمانی حکام نے اُن کا استقبال کیا۔
وزیر تجارت دورہ عمان کے دوران اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے،وہ آج صحار پورٹ اور صحار فری زون کا دورہ کریں گے جہاں انہیں عمان کے سب سے بڑے صنعتی زون صحار فری زون پر بریفنگ دی جائے گی۔
جام کمال خان 12 اور 13 مارچ کو عمان کے وزیر تجارت، وزیر زراعت اور وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقاتیں کریں گے،عمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین فیصل الرواص سے ملاقات کے بعد سرکاری افطار ڈنر میں شرکت کریں گے ،وہ 13 مارچ کو وزیر تجارت انویسٹ عمان لاؤنج کا دورہ کریں گے
توقع ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا
DATE . Mar/11/2025


