پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے چیلنجزکا سامنا ہے،محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں قرضوں کے انتظام ،تنظیم نو، ماحولیاتی فنانسنگ اور پائیدار ترقی کے اہداف سمیت پاکستان کے سبز توانائی کی طرف منتقلی جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے چیلنجزکا سامنا ہے،جب تک ان دو بنیادی مسائل کو حل نہیں کیا جاتا، پاکستان میں معاشی استحکام اور ترقی پائیدار نہیں ہو سکتی۔ وزیر خزانہ نےکہاکہ حکومت ان مسائل کے مؤثر حل کے لیے ضروری تکنیکی اور مالی تعاون کے ساتھ پرعزم ہے۔وزیر خزانہ نے حکومت کی برآمدات اور پیداواری صلاحیت پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی پر زور دیا۔ انہوں نےکہاکہ طویل مدتی، جامع اور پائیدار ترقی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہونا چاہیے۔وزیر خزانہ نے عالمی برادری کی تکنیکی اور مالی معاونت کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ سمیت اپنے ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور ایک مستحکم، پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے کام کرتا رہے گا۔

DATE . Mar/12/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top