
قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے نائب کپتان شاداب خان نے کہاکہ نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے احسن طریقے سے انجام دینے کی کوشش کروں گا۔
نیوزی لینڈ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں دوبارہ قومی ٹیم میں موقع ملا، ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے ٹاسک دیا گیا ہے امید ہے اس پر پورا اتریں گے۔شاداب خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اچھا کھیلنےکی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں بہت زیادہ نوجوان کھلاڑی شامل ہیں۔ نوجوانوں میں انرجی مختلف اور پازیٹو ہوتی ہے۔پہلی بار ٹیم کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ۔امید ہے ہم کامیاب ہوں گے۔
DATE . Mar/13/2025


