
پاکستان اور عمان نے زراعت کے مشترکہ منصوبوں پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور عمان کے وزیر تجارت سعود بن حمود بن احمد الحبسی کے درمیان مسقط میں ملاقات کے دوران ہوا۔
اِس موقع پر جام کمال خان نے تحفظ ِ خوراک کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے زرعی شعبے کی استعدادِ کار کو اجاگر کیا۔
عمان کے وزیر نے خوراک کی فراہمی اور طویل مدت پائیداری کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کے زرعی شعبے کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت کو واضح کیا۔
DATE . Mar/13/205


