روس اور سعودی عرب کا یوکرین تنازعہ حل کرنے کے لیے اقدامات پر اتفاق

روسی صدرولادیمر پیوٹن اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے یوکرین تنازعہ حل کرنے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا ہے ۔
روسی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے روس اور امریکا کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کیلئے کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی جس پر صدر پیوٹن نے سعودی عرب کی ثالثی کی کوشش کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔
اس سے پہلے روس کے صدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوکرین کے ساتھ جنگ بندی پرآمادگی ظاہر کی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی تجویز کی حمایت کرتا ہوں تاہم کچھ معاملات پر امریکی صدر سے بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

DATE . Mar/14/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top