وزیراعظم سے بوسنیا ہرزیگوینا کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد-وزیراعظم سے بوسنیا ہرزیگووینا کے سفیر ایمن کوہوڈاروچ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور بوسنیا ہرزیگوینا کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے بوسنیا ہرزیگوینا کے دوروں کا ذکر کیا۔
بوسنیا کے بھائیوں اور بہنوں کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دوستانہ تعلقات کو باہمی طور پر مفید اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔
وزیر اعظم نے بوسنیا اور ہرزیگوینا کی چیئرپرسن زلجکاسیویجانووچ کے ساتھ گزشتہ ماہ دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس کے موقع پر نتیجہ خیز ملاقات کا بھی ذکر کیا۔
ایمن کوہوڈاروچ نے اپنے ملک کی سیاسی قیادت کی جانب سے وزیر اعظم کو نیک خواہشات اور تہنیتی پیغامات پہنچائے، انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تعاون کے مزید فروغ کی بھرپور خواہش کا اعادہ کیا اور وزیراعظم کو اس سلسلے میں جاری کوششوں، اقدامات اور تجاویز سے آگاہ کیا۔
سفیرنے جعفر ایکسپریس دہشت گردانہ حملے پر بوسنیا ہرزیگووینا کے عوام اور حکومت کی جانب سے وزیراعظم سے تعزیت کا اظہار کیا۔

DATE . Mar/15/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top