وزیر خزانہ سے یورپین یونین کی سفیر کی ملاقات،سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد-وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان میں یورپی یونین کے جاری منصوبوں میں سہولت فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا،محمد اورنگزیب نے پاکستان کے لیے یورپی یونین کی حمایت بالخصوص جنرلائزڈ سکیم آف پریفرنس پلس سہولت کی اہمیت کو سراہتے ہوئے کہاکہ جی ایس پی پلس پاکستان کی برآمدات پر مبنی معیشت کے فروغ کے لئے معاون ثابت ہوا ہے،انہوں نےکہاکہ جی ایس پی پلس سہولت سے آئندہ سالوں میں یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات کو وسعت ملے گی۔
یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے نے وزیر خزانہ محمداورنگزیب کو بزنس اور سرمایہ کاری کے فورم میں شرکت کی دعوت دی جس کی میزبانی پاکستان میں یورپی یونین کا مشن کر رہاہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فورم کی میزبانی پر ڈاکٹر کیونکا کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

DATE . Mar/15/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top