ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا
فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  ملکی زرمبادلہ ذخائر میں7 مارچ کے کاروباری ہفتے میں 5.51 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 7 مارچ تک 15.928 ارب ڈالر رہے۔

مرکزی بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 15.16 کروڑ ڈالر کم ہوکر 11.097 ارب ڈالر رہے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 20.67 کروڑ ڈالر اضافے سے 4.831 ارب ڈالر رہے۔

DATE . Mar/15/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top