حیدر آباد:پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کیلئے ٹرافی ٹور کا آغاز

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کیلئے ٹرافی ٹور کا آغاز حیدر آباد سے ہوگیا۔
حیدر آباد کے مقامی سکول میں پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ ٹرافی کو اپنے ہمراہ پاکر طلبا نے خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ٹرافی حیدرآباد اور کراچی کا دورہ کرے گی۔۔۔بعد میں اسے لاہور، ملتان،بہاولپور، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد لے جایا جائے گا۔’’ لومینارا‘‘ نامی ٹرافی 29 مارچ تک مجموعی طور پر ملک کے 11 شہروں کا سفر کرے گی۔۔۔پی سی ایل کا دسواں ایڈیشن گیارہ اپریل سے 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

DATE . Mar/16/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top