
سائیکلنگ گرینڈ ایونٹ ٹور ڈی فرانس 2027 کے روٹ میپ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
دنیا کی سب سے مشہور ریس ٹور ڈی فرانس کے 2027کے ایڈیشن کا آغاز برطانیہ سے ہوگا۔میگا ریس کے ابتدائی تین مراحل اسکاٹ لینڈ،انگلینڈاور ویلز میں منعقد ہوں گے۔ٹور کا پہلا مرحلہ اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈن برگ میں ہوگا۔ ایونٹ کی تاریخ میں یہ تیسری بار ہے کہ ریس برطانیہ سے شروع ہو گی۔اس سے پہلے 2007 میں لندن اور 2014 میں لیڈز سے ٹور ڈی فرانس کا آغاز ہوا تھا۔ ٹور کی باقی ریسز کے شیڈول اور میپ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
گزشتہ سال کا ٹور فلورینس اٹلی سے شروع ہوا جبکہ 2026 میں ریس کا آغاز اسپین میں بارسلونا سے ہوگا۔
DATE . Mar/20/2025