
امریکہ میں ماسٹرز تھاؤزنڈ میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔ برطانیہ کی ایما رادوکانو اورسوئٹزر لینڈ کی بیلنڈا بین چچ دوسرے مرحلے میں پہنچ گئیں۔
میامی میں کھیلے جارہے ڈبلیو ٹی اے 1000ٹورنامنٹ کے افتتاحی مرحلے میں ایما رادوکانو نے جاپان کی سایاکا۔ایشی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔سابق یو ایس اوپن چیمپئن رادوکانو نے سایاکا ایشی کے خلاف چھ۔2 اور چھ۔1سے بآسانی کامیابی سمیٹی۔اگلے مرحلے میں ایما رادوکانو کا مقابلہ حال ہی میں میکسیکو اوپن جیتنے والی ورلڈ نمبر 10امریکہ کی ایما نوارو سے ہو گا۔
ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کی بیلنڈا بین چچ نے یوکرین کی ڈیانا یسترمسکا کو تین سیٹس میں ہرایا۔بین چچ نے یسترمسکا کو چھ۔4، ایک۔6اوت سات۔5سے مات دی۔
DATE . Mar/20/2025