
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لئے پاکستان کی ویمنز کھلاڑیوں کا لاہور میں تربیتی کیمپ منعقد کیا جائے گا۔تربیتی کیمپ کے لئے تمام کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔خواتین کھلاڑی ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی 10 روزہ تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گی۔ کیمپ میں خواتین کھلاڑیوں کو سکلز بڑھانے کی ٹریننگ دی جائے گی،کرکٹرز کو فنٹس کے ساتھ فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کرائی جائے گی۔اس دوران خواتین کھلاڑیوں کے درمیان پریکٹس میچز بھی ہوں گے۔
DATE . Mar/21/2025


