جنوبی افریقہ میں کیپ ایپک ماؤنٹین بائیک ریس

جنوبی افریقہ میں دشوار گزار اور ایڈونچر سے بھرپور سائیکل ریس کا آدھے سے زائد سفر مکمل۔مرد اور خواتین کیٹگریز میں مجموعی لیڈرز نے اپنی برتری برقرار رکھی۔
کیپ ٹاؤن کے قریب فیئر ویو پارل ہونے والاچوتھا مرحلہ 80کلومیٹر پر محیط تھا۔ریس کے دوران سائیکل سواروں کو دو ہزار میٹر کی پہاڑی مسافت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔مردوں کی ریس میں’’لوکا بیڈاٹ‘‘ اور’’سیمون ایوندیتو‘‘ کی اطالوی جوڑی نے3گھنٹے،6منٹ اور34سیکنڈز کے وقت کے ساتھ لگاتار دوسری فتح اپنے نام کی۔ریس لیڈرسوئٹزرلینڈ کے ’’نینوشرٹر‘‘ اور ’’فیلپوکولمبو‘‘ کی جوڑی نے ایک سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر اختتامی لائن کراس کی۔
خواتین میں ڈنمارک کی ’’انیکا۔لینگواڈ‘‘ اور ارجنٹینا کی’’سوفیا ۔گومز‘‘ کی جوڑی نے اپنی حکمرانی قائم رکھی اور لگاتار پانچویں کامیابی سمیٹی ۔لینگواڈ اور گومز کی جوڑی نے ،مقررہ فاصلہ 3گھنٹے50منٹ45سیکنڈز میں طے کیا۔

DATE . Mar/21/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top