
میامی اوپن مینز سنگلز میں امریکہ کے رائیلی اوپلکا،اٹلی کے لورینزو سونیگو نے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔اسپین کےایلجیندرو ڈیوڈووچ فوکینا ،فرانس کے ہوگو گسٹن اور برطانیہ کے جیکب۔فیئرنلےبھی اپنے میچ میں فاتح رہے۔
میامی میں کھیلے جارہے اے ٹی پی 1000ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں رائیلی اوپلکا نے ہم وطن کرسٹوفر یو بینکس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔اوپلکا نے یو بینکس کو چھ۔3 اور سات۔6سے ہرا کر 2022 کے بعد کسی میچ میں کامیابی سمیٹی۔۔
ایک اور میچ میں اٹلی کے لورینزو سونیگو کو ارجنٹینا کےماریانو۔نیوون کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں سات۔5اور سات۔5سے مات دی۔
جرمنی کے یاں لینارڈ سٹرف کو اسپین کےایلجیندرو ڈیوڈووچ فوکینا نے سات۔6اور چھ۔3سے زیر کیا۔
جاپان کے یوشی ہیٹو نشی اوکا ،فرانس کے ہوگو گسٹن کے خلاف میچ میں پہلا سیٹ ہارنے کے بعد انجری کی وجہ سے دستبردار ہوئے۔
چین کے بو۔ین چاؤکیتے نے برطانیہ کے کیمرون نوری ،برطانیہ کے جیکب۔فیئرنلے نے فرانس کے بنجمن بونزی جبکہ ارجنٹینا کے تھیاگو آگسٹن نے اٹلی کے فلاویو کوبولی کے خلاف کامیابی سمیٹی۔
DATE . Mar/21/2025


