کرینہ اور سیف کے میرج سرٹیفکیٹ پرشوہرساجد علی خان کا نام تصویروائرل ہوتے ہی مداح پریشان ہوگئے

فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والی بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپورکا میرج سرٹیفکیٹ ان دنوں بھارتی سوشل میڈیا پیجز پر زیرِ گردش ہے۔

کرینہ کپور کی بالی وڈ کے نواب سیف علی خان سے 16 اکتوبر 2012 کو شادی ہوئی تھی۔ یہ شادی خالصتا لومیرج تھی۔

کپل شرما شو کے سنیل گروور کی حرکت پر لوگ ناراض

سیف سے شادی سے قبل اداکارہ کے سپر اسٹار شاہد کپور کے ساتھ تعلقات کی خبریں رہی تھیں لیکن بعد ازاں کسی رنجش کے سبب دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور کرینہ نے ا دو بچوں کے باپ اور طلاق یافتہ سیف علی خان کو اپنا جیون ساتھی منتخب کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب سیف اور کرینہ کے میرج سرٹیفکیٹ کی تصویر سامنے آئی ہے۔ شیئر کی جانے والی اس تصویر میں کیا لکھا ہوا ہے واضح نہیں ہے لیکن بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سیف علی خان کا نام میرج سرٹیفکیٹ میں ’ساجد علی خان‘ درج ہے۔

رپورٹس کے مطابق ساجد علی خان سیف علی خان کا اصل نام ہے اسی لیے میرج سرٹیفکیٹ میں بھی یہ ہی نام لکھا گیا۔

View this post on Instagram

 

تیزی سے وائرل ہونے والے اس میرج سرٹیفکیٹ پر بھارتی میڈیا کو سوشل میڈہیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top