لندن ، ہیتھرو ایئرپورٹ میں آتشزدگی ،ہوائی اڈہ مکمل بند کردیا گیا

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کو آتشزدگی کے بعد 24 گھنٹے کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے علاقے ہیز میں واقع ایک الیکٹریکل سب اسٹیشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ہیتھرو ایئرپورٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔۔ ایئرپورٹ کو بجلی کی عدم دستیابی کے باعث 24 گھنٹے کیلئے بند رکھا جائے گا۔۔ہیتھرو ایئرپورٹ تک چلنے والی ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔۔آتشزدگی کے سبب لندن کے 16 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ آگ بجھانے کے لیے 70 سے زائد فائر فائٹرز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔۔
، ہیتھرو دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں شمار ہوتا ہے۔۔ ایئرپورٹ کی بندش کے باعث آنے والی پروازوں کو برطانیہ سمیت یورپ کے دیگر ایئرپورٹس پر اتارا جائے گا۔

DATE . Mar/21/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top