
صنعاء-یمن پر امریکی حملے جاری ہیں،امریکی لڑاکا طیاروں نے دارلحکومت سمیت دیگر علاقوں پر بمباری کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی فورسز نے کم از کم 10 مقامات کو نشانہ بنایا ہے،امریکی حکام کی جانب سے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔
امریکہ نے حوثیوں کے خلاف 15 مارچ کو کارروائی کا آغاز کیا تھا،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں یہ سب سے بڑی امریکی فوجی کارروائی ہے۔
اس سے قبل16 مارچ کو امریکہ نے یمن پر فضائی حملے کیے تھے جس کے نتیجے 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے
DATE . Mar/21/2025