قائم مقام امریکی سفیر کی معاشی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف

امریکہ نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مستحکم تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جس میں اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع کو وسعت دینا خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

قائم مقام امریکی سفیرNatalie Baker نے امریکی انتظامیہ کے اس عزم کا اظہار وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔

نتالی بیکر نے پاکستان کی معاشی ترقی اور ضروری لیکن مشکل ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ کے عزم کی تعریف کی۔

انہوں نے ملک کی استعداد کار اور دیرپا اقتصادی استحکام کی بنیادیں مضبوط بنانے کے لئے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔

ملاقات میں اقتصادی تعاون بڑھانے کی راہوں اور پاکستان کے ترجیحی شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے ملاقات میں نتالی بیکر کو ادارہ جاتی اصلاحات اور معاشی ترقی پر مبنی برآمدات کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق حکومت کے بڑے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دی۔

DATE . Mar/22/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top