حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بہتر سے بہتر ہو رہی ہے- وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی

کراچی- وزیر مملکت برائے مزھبی امور و بین المذاہب ہم اہنگی کھیلداس کوہستانی نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بہتر سے بہتر ہو رہی ہے جب کہ تمام مذاہب اور کمیونٹی کے لوگ پاکستان کی معیشت میں اپنا کردار ادا کر رہے۔

انہوں نے کراچی میں معروف بزنس مین و چیئرمین آواری گروپ دنشاہ اواری سے ملاقات کی اور انہیں نوروز کی مبارک باد پیش کی ملاقات میں پیٹرن ان چیف پاکستان سکھ کونسل رمیش اکسرکس بی آواری ، سردار رام سنگھ جواہر لال بیمرا جانی اور اشرف بٹ بھی موجود تھے۔
وزیر مملکت کھیئل داس کوھستانی نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بہتر سے بہتر ہو رہی ہے جب کہ تمام مذاہب اور کمیونٹی کے لوگ پاکستان کی معیشت میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور بزنس کمیونٹی کا وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کریں اور بہتری کے لیے تجاویز پیش کریں۔ ملاقات میں آواری گروپ کے چیئرمین دنشاہ آواری نے حکومت کی مثبت پالیسیوں کو سراہا اور کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی معیشت کی بحالی اور بزنس کمیونٹی کو حکومت کی طرف سے بھرپور سپورٹ مل رہی ہے ٹورزم اور ہوٹل مینجمنٹ میں مزید کام ہو سکتا ہے جب کہ موجودہ پالیسیوں کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری بھی بڑھ رہی ہےانہوں نے مسلم لیگ نون کے قائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر یہ پالیسیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہی تو ملک کی معیشت مزید بمضبوط ہوگی اس موقع پر نو روز کا کیک بھی کاٹا گیا ۔

DATE . Mar/23/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top