
اسلام آباد-وزیر ریلویز حنیف عباسی نے عید الفطر کےموقع پر عوام کو خوشخبری سنادی، عید کے موقع پر عوام کے لئے ٹرین کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔
وزیر ریلوے نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات پر عید الفطر کے موقع پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، عید کے دنوں میں تمام ایکسپریس، مسافر ٹرینوں اور انٹرسٹی ٹرینوں کے تمام کلاسز کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کی ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ خصوصی رعایت کا مقصد عید الفطر کی خوشیوں کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے،پاکستان ریلوے عوام کو بہتر سہولیات دینے پر یقین رکھتا ہے۔
وزیر ریلوے نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام حفاظتی انتظامات اور ٹرین سروسز کا معیار برقرار رکھا جائے
DATE . Mar/23/2025