
اسلام آباد-23 مارچ کومنایا جانے والا یوم پاکستان ملکی تاریخ میں تمام حب الوطن پاکستانیوں کےلیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان منظور ہوئی،قرارداد کے مطابق ہندو اور مسلمان دو الگ قومیں ہیں جو ساتھ نہیں رہ سکتیں تھیں۔
پاکستانی عوام اس دن کی اہمیت کچھ ایسے بیان کرتے ہیں کہ اے پاک وطن ہماری ہر خوشی اور ہر کامیابی تیرے نام ہے، اتنی بڑی دنیا میں ایک تو ہی میری پہچان ہے،ہمارے دل کی ہر دھڑکن کا نام ہے پاکستان۔
پاکستانی قوم ایک بند مٹھی کی طرح ہے جو کبھی جدا نہیں ہو سکتی، چلو آگے بڑھیں اپنے محنت، لگن اور قابلیت سے،آئیں اس یوم پاکستان پر سب ایک ہونے کا عہد کریں۔
DATE . Mar/23/2025


