
زمین سے محبت کے اظہار کیلئے پاکستان میں ارتھ آور کا آغاز ہوگیا۔
ارتھ آور کے موقع پر پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹیں بند کی گئیں۔
اس دن کو منانے کا مقصد زمین سے محبت کا اظہار اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ارتھ آور منانے کے سلسلے میں عالمی برادری کے ساتھ ہم آہنگی کیلئے شہریوں سے آج(ہفتہ) رات ساڑھے آٹھ بجے روشنیاں بند رکھنے کی اپیل کی تھی۔
DATE . Mar/23/2025