چوتھا ٹی 20 میچ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 115 رنز سے ہرا دیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 115رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا، پانچ میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو تین۔ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔
ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر کیویز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی،نیوزی لینڈ نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں پر220رنزبنائے۔ اوپنرزفن ایلن اور ٹم سیفرٹ نےپاکستانی بولرز کو آڑے ہاتھوں لیا، دونوں نے مل کر اپنی ٹیم کو 59رنز کا آغاز فراہم کیا، ٹم سیفرٹ 22گیندوں پر44رنزبناکر آؤٹ ہوئے، فن ایلن نے 20گیندوں پر 50رنز کی اننگز کھیلی۔کپتان مائیکل بریسویل نے46رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، ڈیرل مچل نے29اور مارک چاپ مین نے24رنز کا اضافہ کیا،پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 اور ابراراحمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے221رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو قومی بلے باز نیوزی لینڈ کے بولرز کے آگے بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم 16.5اوورز میں 105رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کے صرف 2کھلاڑی ڈبل فگر تک پہنچ سکے، عبدالصمد 44رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، عرفان خان نیازی نے 24رنزبنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے4اور زیک فولکس نے3وکٹیں حاصل کیں۔
فن ایلن پلیئر آف دی میچ قرار پائے، سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 26مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائےگا۔

DATE . Mar/24/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top