ازبک سفیر کی 85ویں یوم پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد

اسلام آباد-پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایوف نے پاکستان کی حکومت اور عوام کو تئیس مارچ کی مبارکباد پیش کی ہے ۔
یوم پاکستان کے موقع پر اردو میں پاکستانی قوم کی ترقی اور کامرانی کی دعا کرتے ہوئے ازبکستان کے سفیر نے کہا کہ تاریخ اورمذہبی اقدار پرمبنی دوطرفہ تعلقات آنے والے وقت میں مزید مضبوط ہوں گے ۔
ازبکستان کے سفیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن 23 مارچ پاکستانیوں کے لیے ایک یادگار دن ہے جس دن لاکھوں لوگوں نے پاکستان کے خواب کو مکمل ہوتے دیکھا،پاکستان صرف ایک ریاست نہیں بلکہ ایک عقیدہ اور نظریہ ہے جو ہر گزرتے سال کے ساتھ مضبوط ہو رہا ہے۔
ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایوف نے پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کوئی معمولی تاریخ نہیں، میں اس مقدس دن پر پاکستان کے عظیم لوگوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان صرف دوست ملک نہیں، ہمارے لیے پاکستان ایک بھائی کا درجہ رکھتا ہے۔

DATE . Mar/24/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top