معروف گولفر ٹائیگر ووڈز نے ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ سے روابط کی تصدیق کردی

معروف گولفر ٹائیگر ووڈز نے ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ سے روابط کی تصدیق کردی
سوشل میڈیا پیغام میں ٹائیگر ووڈز نے ونیسا ٹرمپ کا نام نہیں لکھا مگر ان کی تصاویرلگائی ہیں/ فوٹو: ایکس 

سابق عالمی نمبر ون گولفر ٹائیگرز ووڈز نے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر سابقہ اہلیہ ونیسا ٹرمپ سے روابط کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ ونیسا اور ووڈزکی دوستی کےچرچے5 ماہ سے ہیں جس کی اب تصدیق سامنے آئی ہے۔

سوشل میڈیا پیغام میں ٹائیگر ووڈز نے ونیسا ٹرمپ کا نام نہیں لکھا مگر ان کی تصاویرلگائی ہیں۔

ٹائیگر ووڈز نےلکھا زندگی آپ کےساتھ بہتر ہے اور آگے سفرکی منتظر ہے، نجی زندگی کی پرائیویسی رکھنے کو سراہیں گے۔

واضح رہے کہ ٹائیگر ووڈز نے 2010 سے اہلیہ سے علیحدگی کے بعد شادی نہیں کی ہے جب کہ ونیسا کی ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے ساتھ 12 برس شادی رہی اور دونوں کی علیحدگی 2018 میں ہوئی تھی۔

DATE . Mar/24/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top