امریکی ریاست فلوریڈامیں میامی اوپن خواتین سنگلز

روس کی ٹین ایجر’میرا۔آندریوا‘ کا سن شائن ڈبل کا خواب ادھورا ہی رہ گیا۔ میامی اوپن کے راؤنڈ آف32میں امریکہ کی ’اماندا۔اینیسیمووا‘ نے ہراکر ایونٹ سے چلتا کیا۔
فلوریڈا میں کھیلے جارہے ڈبلیو ٹی اے1000ایونٹ میں اماندا۔اینیسیمووا نے میرا آندریوا کو سات۔6، دو۔6اورچھ۔3سے مات دی۔ پری کوارٹرفائنل میں اینیسیمووا کا مقابلہ یو ایس اوپن چیمپئن برطانیہ کی ’ایما۔رادوکانو‘ سے ہوگا۔
ایک اور میچ میں امریکہ کی جسیکا پیگولا نے روس کی’اینا۔کالینسکووا‘ کے خلاف چھ۔7، چھ۔2اورسات۔6 سے کامیابی سمیٹی۔ چوتھے مرحلے میں پیگولا ، یوکرین کی ’مارٹا۔کاسٹیوک‘ کے مدمقابل ہوں گی۔
سابق چیمپئن اور ورلڈ نمبر 2پولینڈ کی ایگا شوئٹک بھی لاسٹ16میں پہنچ گئیں۔ راؤنڈآف32میں ایگا شوئٹک نے بیلجئم کی ’الیسا۔مرٹنز‘ کوسات۔6اورچھ۔1سے شکست دی۔

DATE . Mar/25/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top