جنوبی افریقی سفیر ابراہیم رسول کا وطن پہنچنے پرپُرتپاک استقبال

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی حکومت کے ساتھ تنازع کے باعث ملک بدرہونےوالے جنوبی افریقی سفیر ابراہیم رسول کا وطن پہنچنے پرپُرتپاک استقبال کیا گیا۔ابراہیم رسول کا کیپ ٹاؤن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر برسراقتدار افریقی نیشنل کانگریس پارٹی کے سبز اور پیلے رنگ میں ملبوس سیکڑوں حامیوں نے تالیاں بجا کر استقبال کیا۔واشنگٹن سے کیپ ٹاؤن آمدپرابراہیم رسو نے کہا کہ گھر آنا ہمارا انتخاب نہیں تھا لیکن بغیر کسی پچھتاوے کے گھر واپس آئے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ابراہیم رسول کو اس وقت ملک بدر کر دیا گیا تھا، جب انہوں نے ٹرمپ کی ’میک امریکا گریٹ اگین‘ تحریک کو امریکا میں تنوع کے خلاف بالادستی کا رد عمل قرار دیا تھا۔

DATE . Mar/25/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top