سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا زیر حراست اور لاپتہ اقوام متحدہ کے ملازمین کی رہائی اور بحفاظت واپسی کا مطالبہ

نیویارک-اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشکل حالات میں کام کرنے والے اقوام متحدہ کے عملے کے ارکان کی بہادری اور عزم کو سراہا ہے۔
25 مارچ کو زیر حراست اور لاپتہ عملے کے ارکان کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے عملے کے ارکان کو درپیش سنگین خطرات کی یاد دلاتا ہے کیونکہ وہ اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے اپنا اہم کام انجام دے رہے ہیں۔
انتونیو گوتریس نے گرفتار شدہ عملے کے اراکین، ان کے خاندانوں اور عزیزوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی اور محفوظ واپسی کی اپیل کی ہے۔

DATE . Mar/25/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top