وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہسپتالوں کے دورے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ہسپتالوں کے دورے کے بعد محکمہ صحت سپشیلائزڈ ہیلتھ کئیر نے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فہرستیں جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔۔محکمے کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی اور آئی سی یو میں سرجیکل اور ڈسپوزایبل سامان کو ہر صورت ممکن بنایا جائے ۔ہر ہسپتال کی ایمرجنسی اور آئی سی یو میں سرنجیز،کینولا ،ڈرپ سیٹ ،سرجیکل گلوز ،سرجیکل ٹیپس اور بٹر فلائی نیڈلز موجود ہونی چاہئیں ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرجیکل سوچرز ،یورین بیگ ،فولی کیتھر،کاٹن رول ،کاٹن بینڈیج کے علاوہ نیسوگیسٹرک ٹیوب اور اینڈتراچیل ٹیوب بھی ہر ایمرجنسی اور آئی سی یو میں موجود ہو۔ ۔محکمہ کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہر سرکاری ہسپتال اب ادویات کی ڈیجیٹل اور مینول فہرستیں آویزاں کرے گا۔سرکاری ہسپتالوں میں شکایات کاونٹرز فعال کرنے اور ڈیوٹی روسٹر آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔مراسلے میں ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کو بھی یقینی بنانے کا کہا گیاہے ۔

DATE . Mar/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top