وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے ویمن پولیس سکواڈ قائم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے وویمن پولیس سکواڈ قائم کردیا گیا ہے ۔وویمن پولیس سکواڈ بازاروں میں رش کے اوقات میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے گشت کرے گا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ حکومت ہی نہیں پوری سوسائٹی کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں پہلی مرتبہ خواتین کے تحفظ کیلئے باقاعدہ ویمن پولیس سکواڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔بازاروںمیں شاپنگ کیلئے آنے والی خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے وویمن پولیس سکواڈ کی پیدل، سائیکل اور موٹر سائیکل سوار ٹیمیں بازاروں اور مارکیٹوں کا گشت کریں گی ۔وویمن پولیس سکواڈ بازاروں میں سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں کی بھی نگرانی کرے گا ۔لاہور ،راولپنڈی ،سیالکوٹ ،فیصل آباد ،گوجرانوالہ ،چنیوٹ ،بوریوالہ ،وہاڑی ،خانیوال اور دیگر شہروں کے تجارتی مراکز میں وویمن پولیس سکواڈ کا گشت شروع کردیا گیا ہے ۔خواتین نے وویمن پولیس سکواڈ کے قیام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس سے شاپنگ کے دوران خود کو زیادہ محفوظ اور مطمئن تصور کرتے ہیں ۔

DATE . Mar/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top