آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر،تربیتی کیمپ جاری

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرکیلئے لاہور میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔۔
ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کرکٹرز کی صلاحیتیں جانچنے کےلئے ٹیم گرین اور ٹیم بلیوکے درمیان پریکٹس میچ کھیلا گیا، جس میں ٹیم بلیو نے 3 وکٹوں سےکامیابی سمیٹی۔ٹیم گرین پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.2 اوورز میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔گل فیروزہ نے 104 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹیم بلیو نے مطلوبہ ہدف 47.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ شوال ذوالفقار نے 85 ، سدرہ امین نے 53 رنز بنائے۔تربیتی کیمپ 30 مارچ تک جاری رہے گا۔۔۔آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا آغاز 9 اپریل سے لاہور میں ہو رہا ہے۔

DATE . Mar/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top